9 مئی کے ذمہ داروں کے غیر ملکی ایجنسیوں سے رابطے تھے، رانا ثنا اللہ
اس شخص نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی، یہ کوئی ہجوم نہیں تھے بلکہ چند لوگ تھے جنہیں باقاعدہ تربیت دی گئی تھی، وزیر داخلہ کی گفتگو
دانش احمد انصاری بدھ 7 جون 2023 23:28
(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھنا چاہیے کہ 9 مئی کے آرکیٹیکٹ آپ نہیں تو پھر کون ہے؟ پورے ایک سال زمان پارک میں منصوبہ بندی کے ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص اشاروں میں اس طرح کے ردعمل کی باتیں کرتا رہا ہے، وہ کہتا تھا کہ اس کا گرفتار ہونا ریڈ لائن ہے۔ گزشتہ ماہ فیصل آباد میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نفرت کی آگ میں اندھا ہوگیا تھا، وہ امریکا جا کر کہتا تھا میں نواز شریف کی جیل چیک کروں گا، اس نے نوجوانوں کے ذہنوں میں گند اور نفرت بھر دی۔ ’اب مذاکرات کی بات کرتا ہے اور پہلے کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن ان سے بات نہیں کروں گا، مذاکرات سیاستدانوں سے ہوتے ہیں ان جیسے لوگوں سے نہیں، اس فتنے نے ہمارے خلاف سزائے موت کے کیسز بنائے، مجھے ایک ماہ حراست میں رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے لوگ 8 دن قید میں رہ کر کہتے ہیں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔‘ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن 9 مئی کی کھل کر مذمت نہیں کی، اس نے منصوبہ بنایا کہ کسی ورکر کے گھر چھاپہ پڑوائیں اور اس دوران کچھ لوگ ماریں، انہوں نے ریپ کا منصوبہ بنایا تاکہ عوام کو جذباتی کیا جائے، رپورٹ ملی ایسا منصوبہ رات ہی کر سکتے ہیں اس لیے میں نے پریس کانفرنس کی۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.