کلرسیداں، بائی پاس پل پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،دو شدید زخمی

جمعرات 8 جون 2023 15:43

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) کلرسیداں بائی پاس پل پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے۔ کلرسیداں بائی پاس پر دو ٹرک آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد ٹرک کی زد میں آگئے جن میں سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص فضل الرحمٰن نامی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء دوبیرن کلاں نلہ روڈ پہاڑی پر گاڑی الٹنے سے کئی افراد شدید زخمی ہو گئے جس میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا گیا۔\378