جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری۔4منشیات فروش ملزمان سمیت موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 12 جون 2023 20:06

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری۔4منشیات فروش ملزمان ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2023ء) جہلم پولیس کا ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو کے احکاما ت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02 منشیات فروش ملزمان رئیس اور یوسف کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے1 کلو 240 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد جبکہ تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2منشیات  فروش ملزمان جاوید اور ناصر کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے  02  کلو 550 گرام چرس برآمد ایک اور کاروائی میں  شراب سپلائرز کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضہ سے70 لیٹر شراب اور مبلغ 750 روپے برآمد جبکہ تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 02 مسروقہ موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمدجبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :