ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ پنڈدادنخان کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کے مدعیان کے ساتھ ڈی پی او آفس جہلم میں ملاقات

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 12 جون 2023 20:10

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ پنڈدادنخان کے قتل اور اقدام ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ پنڈدادنخان کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کے مدعیان کے ساتھ ڈی پی او آفس میں ملاقات،تفصلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ پنڈدادنخان کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کے مدعیان کے ساتھ ڈی پی او آفس میں ملاقات کی،ڈی پی او جہلم نے فرداً فرداً تمام مدعیان کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کی موجودگی میں ملاقات کی اورمقدمات کی پراگرس چیک کی گئی اور افسران کو ہدایات جاری کی گئی،، ڈی پی او جہلم کی ہدایت کے مطابق عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا،، ڈی پی او جہلم  ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہسنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے۔

متعلقہ عنوان :