گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور یونیورسٹی آف لاہورسرگودھا کیمپس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 23 جون 2023 22:48

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2023ء) گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان اور یونیورسٹی آف لاہورسرگودھا کیمپس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اورپروریکٹریونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کر دیئے ۔

اس معاہدے میںمتفقہ شرائط و ضوابط دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان قومی اور بین الاقوامی تعاون سمیت علمی،تحقیقی اورتعلیمی تعاون کو فروغ 'باہمی فیکلٹی/طلبہ کے تبادلے اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون پر مبنی پروگرام ،سیمینار ،سمپوزیم و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر شکیب اللہ نے اس مفاہمتی یادداشت کو دونوں تعلیمی اداروں کیلئے خوش آئند ہے کیونکہ یونیورسٹیوں کاکام علم و تحقیق کو فروغ دینا ہوتا ہے جسکے بعد دونوں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطلبا اس سے مستفید ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروریکٹر یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں تعلیمی اداروں کی ترقی و خوشحالی کا سنگ میل ثابت ہو گااور اس سے دونوں تعلیمی ادارے مشترکہ طور پر اپنی صلاحیتوں سے علم و تحقیق پر کام کرینگے جو فروغ تعلیم میں نہایت مددگار ثابت ہونگے اور اس سے اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد مستفید ہو گی۔

متعلقہ عنوان :