سکھ شہری منموہن سنگھ کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اتوار 25 جون 2023 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2023ء) پشاور میں گزشتہ روزقتل ہونے والے سکھ شہری منموہن سنگھ کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی، مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔گزشتہ روز پشاور کے علاقے تھانہ یکہ توت کی حدود گلدرہ میں سکھ شہری منموہن سنگھ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، ملزمان قتل کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعکی تحقیقات کے لیے محکمہ انسداد دہشتگردی کو مراسلہ ارسال کیا جس کے بعد واقع کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 7 اے ٹی اے اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ کرائم سین سے واقعہ میں استعمال ہونے والے خالی بھی اکٹھے کیے گئے، ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی ٹیموں نے شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ بھی لینا شروع کردیا، اس کے علاوہ کئی مشتبہ افراد کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیاگیا۔