پاکستان دہشتگرد گروہوں پر پابندی یقینی جاری رکھے، امریکہ کا ڈومور مطالبہ

بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر جاری رکھیں، ترجمان محکمہ خارجہ

منگل 27 جون 2023 22:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2023ء) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا ہے کہ مانتے ہیں پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ تا ہم ملک تمام دہشتگرد گروہوں پر پابندی کو یقینی طور پر جاری رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں اد ارے کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ان گروہوں میں لشکر طیبہ، جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، جو کہ 2023 کے انسداد دہشت گردی کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا۔میتھو ملر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر جاری رکھیں۔