’دل پہ زخم کھائے ہیں‘‘ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دو خواتین‘شفق اور صباحت کی داستان ہے

ہفتہ 8 جولائی 2023 15:04

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2023ء) ہم ٹی وی کے تازہ ترین ڈرامہ سیریل ’’دل پہ زخم کھائے ہیں‘‘ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دو خواتین‘شفق اور صباحت کی داستان ہے جن کی تقدیر رازوں‘ عزائم اور بقا کی گردش کا شکار ہے۔شفق ایک نرم مزاج اور پرعزم خاتون ہیں جو یتیم ہونے کے باوجود اپنی خود غرض ماں اور بہن بھائیوں کی کفالت کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔

وہ اپنی معاشی بدحالی پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ثابت قدمی سے کامیابی کی جانب رواں دواں ہے جب کہ صباحت ایک خاتون باس ہے جو کاروباری حلقوں میں اپنے کامیاب منصوبہ بندی کے حوالے سے جانی مانی جاتی ہے ‘دنیا کی نظروں کے سامنے اس کا سب کچھ ہے ماسوائے اس راز کے جس کے افشاء ہونے سے اس کی بنائی ہوئی ساکھ تباہ ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں جب شفق صباحت کے دفتر میں ملازمت کرتی ہے اور صباحت کو اس کے حالات کے بارے میں معلوم ہوتا ہے تو اسے ایسا لگتا ہے کہ یہی وہ موقع ہے جب صباحت اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتی ہے۔

وہ اپنے خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ سازی کرتی ہے۔باصلاحیت رضوان احمد کی تحریر کردہ اور وہاب جعفری کی زیر ہدایت تیار کئے جانے والا ڈرامہ ’’دل پہ زخم کھائے ہیں‘‘ ناظرین کو ایسے جذباتی موڑ پر لے آئے گا جہاں اعتماد ٹوٹے گا‘ وفاداریوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور کئی راز افشاء ہوں گے ۔ شاندار کاسٹ کے ساتھ طوبی انور‘ شہزاد نور‘ مریم نور‘آمنہ کفایت‘ بینا چوہدری‘ عریشہ رازی‘حسن خان‘یاسر شورو‘ماجدہ حمید‘عائشہ صباحت عادل‘متین محمود‘راجہ شاہد‘ سنگیتا‘عنایہ خان اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :