پروڈکشن ہائوس کھولنے کا واحد مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے‘ طاہر جبار

پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن مواقع نہیں مل پاتے ‘ سی ای او ٹی جے پروڈکشن

جمعرات 13 جولائی 2023 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2023ء) ٹی جے پروڈکشن کے سی ای او طاہر جبار نے کہا ہے کہ پروڈکشن ہائوس کھولنے کا واحد مقصد صرف اور صرف نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے اور مجھے اس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں وہ مواقع نہیں مل پاتے جس کی وجہ سے لوگ ان کی صلاحیتوں کو دیکھ سکیں ۔ ٹی جے پروڈکشن کا مقصد صرف اور صرف اپنے ملک کے ٹیلنٹ کو متعارف کرانا ہے اور ہمارے متعارف کرائے ہوئے کئی نئے لڑکے اور لڑکیاں آج فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :