محرالحرام بھائی چارگی امن وآشتی کا تقاضا کرتا ہے مسالک کی جانب سے ایک دوسرے کا احترام کرنا ،آصف فراز مستو ئی

منگل 18 جولائی 2023 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2023ء) ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستو ئی کی زیر صدارت محروم الحرام کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ محرم الحرام کے دوران قیام امن کو برقرار رکھنے، سیکورٹی کے سخت انتظامات، امام بارہ گاہ جلوس کے روٹ کے تعین و دیگر امور کے بارے میں غور و خوض ہوا۔ اجلاس میں مختلف مسلک کے علمائے کرام اور سیکورٹی نافذ ادا کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آصف فراز مستوئی کا کہنا تھا کہ محرالحرام بھائی چارگی امن وآشتی کا تقاضا کرتا ہے مسالک کی جانب سے ایک دوسرے کا احترام کرنا اور قیام امن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے ہی مسائل حل اور امن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔  محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن و امان برقرار رکھیں اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لورالائی نے کہاہےکہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے۔ محرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کا مہینہ مسلم امہ کو مسلکی اور فقہی تضادات میں الجھنے کے بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے اجلاس میں ہزارہ کمیونٹی سمیت جامح مسجد کے پیش امام قاری ممتاز مولوی جمال الدین انجمن تاجران کے صدر صابر کدیزئی اور دیگر پولیس آفیسران اور دیگر قانون نافذ ادا کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔