پشاور،گھریلو تنازعے پر فائرنگ میں تین افراد جاں بحق

ہفتہ 22 جولائی 2023 21:32

پشاور،گھریلو تنازعے پر فائرنگ میں تین افراد جاں بحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2023ء) تھانہ پڑانگ کے حدود میرہ خیل گھریلو تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق شبقدر کے علاقے میرہ خیل میں گھریلو تنازعہ پر دوبھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں باپ اکبر خان اور بیٹا نواز خان جبکہ مقتول اکبر خان کابھائی نیاز محمد بھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ تھانہ پرانگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔