نواب ذوالفقار علی خان مگسی کا رکن سندھ اسمبلی محمد اسلم ابڑو سے اظہار تعزیت

جمعرات 27 جولائی 2023 16:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2023ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی خان مگسی نے رکن سندھ اسمبلی محمد اسلم ابڑو کے بھائی میر محمد اکرم ابڑو اور انکے بیٹے شہریار ابڑو کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی ہونے والے سردار عبداللہ خان ابڑو کی صحت یابی کی دعا کی ۔