کھیلوں کو فروغ دے کر ہی نوجوانوں کو بے راوی سے بچایا جا سکتا ہے،کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوں گے،نعمت اللہ ظہیر

بدھ 2 اگست 2023 21:30

%پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2023ء) خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین، صدارتی تمغہ امتیاز،عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہی نوجوانوں کو بے راوی سے بچایا جا سکتا ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوں گے۔ ہمیں نئی نسل پر بھرپور توجہ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیزئی علاقائی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی سرانان کے چیئرمین ملک عزیز اللہ خان، یونین کونسل قلعہ عبداللہ کے چیئرمین، ملک اسد خان کاکوزئی ، انجمن تاجران پشین کے صدر معروف سیاسی قبائلی شخصیت ملک بہادرخان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے ٹورنامنٹ کمیٹی، ونر اور رنر ٹیموں کے لیے نقد انعامات کرکٹ کا سامان وغیرہ دینے کا اعلان کیا۔

جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ کھلاڑی محمد قاسم کے لیے بھی5 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو اپنی مدد آپ کے تحت میدان عمل میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشین ان کا آبائی گھر ہے اور یہاں کے نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ صرف انہیں سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے جس کے لیے کے۔

کے۔ ایف ہر وقت تیار ہے۔ اس موقع پر دیگر مہمان ملک عزیز اللہ خان، ملک اسد خان، کا کرزئی، ملک بہادر خان نے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو مبارکباد اور چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو بہترین سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چیئرمین نے نعت اللہ ظہیر جس طرح عوامی اور فلاحی خدمت میں مصروف ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہمیں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کو ہر طرح سپورٹ کرنا چاہیی

متعلقہ عنوان :