sباجوڑ دھماکہ‘ یوم آزادی سادگی سے منایا جائے، ناصرہ عبادت

ٓآتش بازی، بگل اور باجے بجانے کے بجائے گھر گھر شہدا کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے ٌ قربانیاں دے کر لی گئی آزادی کے تحفظ کیلئے آج بھی قوم قربانیاں دے رہی ہے، رہنماء جے آئی

بدھ 2 اگست 2023 22:15

ؔپشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2023ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پشاور کی راہنمااور پشاور میٹرو پولیٹن کی خاتون ممبر ناصرہ عبادت نے کہا ہے کہ قوم باجوڑ دھماکے میں قیمی جانوں کے نقصان پر افسوس کرئے اور اس سانحہ کی وجہ سے یوم آزادی کی تقریبات کو سادگی سے منائے چوراہوں پر بگل بجانے اور باجے بجانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور اس کی جگہ گھر گھر شہدا ئکیلئے قرآن خوانی کااہتمام کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج سے 70 سال قبل برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے عظیم قربانیاں دے کر آزاد ی حاصل کی تھی، آج ستر سال کے بعد بھی قوم اس آزادی کے تحفظ کیلئے قربا نیاں دے رہی ہے، یہی وجہ ہے ماؤں بہنوں اور بیٹیوں نے اپنی عصمتیں لوٹائی لیکن آزادی کا پرچم نیچے نہیں گرنے دیا، آج اسی جذبے کے تحت قوم تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے، باجوڑ میں خود کش دھماکہ اسی تکمیل پاکستان کی جنگ ہی