سیالکوٹ ، ضلعی انتظامیہ کا دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جمعہ 4 اگست 2023 14:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2023ء) سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کا دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اے سی سیالکوٹ غلام سرو ر کی قیادت میں خصوصی ٹیم نے چیکنگ اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 29گراں فروشوں کو پابند سلاسل کیا جن میں رینجرز روڈ سے سلہری ملک شاپ، غلام مصطفی ملک شاپ، چوہدری ملک شاپ، اسد ملک شاپ، لنگڑیالی روڈ سے شمس ملک شاپ، بسم اللہ ملک شاپ، قیصر ملک شاپ، رنگ پورہ کے علاقہ میں نظر کرم ملک شاپ، القادر ملک شاپ،رحمت ملک شاپ، رشید ملک شاپ،نثار ملک شاپ،ملک ملک شاپ، رحمان ملک شاپ، ڈرماں والا چوک میں ماشا اللہ ملک شاپ، کمشنر روڈ سے حمید ملک شاپ، بوٹا ملک شاپ ، منشا ملک شاپ، نیکا پورہ میں ماشا اللہ ملک شاپ، حمزہ ملک شاپ، چوہدری ملک شاپ، سرکلر روڈ سے بسم اللہ ملک شاپ، ایمن آباد روڈ سے حسین ملک شاپ، اصغر ملک شاپ، فریشن ملک شاپ، شفیع دا بھٹہ سے بسم اللہ ملک شاپ، باجوہ ملک شاپ، مولوی ملک شاپ کو چیک کیا جو مقررہ نرخ 130روپے لٹر،دہی140روپے کلو سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرتے پائے گئے ۔

(جاری ہے)

اے سی سیالکوٹ نے واضع کیا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا اور بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی۔