سکھر میں یونین کمیٹی کی ایک پولنگ پر دوباره الیکشن ، پی پی امیدوار کامیاب

بدھ 9 اگست 2023 00:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2023ء) سکھر میں ایک پولنگ اسٹیشن پر دوباره الیکشن ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شفیق پیرزادھ چیئرمین یونین کمیٹی 10 جئے شاھ منتخب ھوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امین بشیر قریشی کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق یونین کمیٹی نمبر 10 جئے شاہ سکھر کے وارڈ نمبر ایک کی ایک پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے مزكوره ایک پولنگ پر دھاندلی کی شکایات پر دوباره الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ۔ پولنگ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار شفیق احمد پیرزاده 1339 ووٹ حاصل کرکے بطور چئیرمین کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار غلام یاسین 1323 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے ۔