ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کا دورہ ڈیرہ غازی خان،کپاس کی صورتحال کا جائزہ لیا
منگل 15 اگست 2023 11:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے مافیاکے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جارہی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت پنجاب جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرلینس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کے لئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،اس ضمن میں محکمہ زراعت ٹھوس شواہد کی بنا پر ملزمان کے خلاف ہر سطح پر اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جعلی زرعی ادویات کی فروخت میں ملوث پایا جائے تو کاشتکار اس کی فوری اطلاع دفتری اوقات میں فون نمبر 042-99202153 پر کریں یا ضلعی انتظامیہ/مقامی زراعت کے عملے سے رابطہ کریں تاکہ اُن کی شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جا سکے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے مقامی زراعت کے عملے کو کاشتکاروں سے رابطہ مزید مربوط کرنے اور کپاس کی صورتحال کے مطابق بروقت ایڈوائزری کاشتکاروں کی دیلیز تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ ملکی معیشت پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے،زراعت توسیع کا عملہ اپنے دفاتر کی بجائے فیلڈ میں نظر آنا چا ہیے۔اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر زراعت(توسیع) ڈیرہ غازی خان ڈویژن مہر عابد حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
کماد کے کاشتکاروں کو کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش
-
فیصل آباد اورجھنگ میں کھجور کی اعلیٰ ترین قسم عجوہ اورعنبر کی آزمائشی پیداوار شروع
-
ضلع ساہیوال میں 81910 ایکڑ کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
-
دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت آم کی کراچی میں کاشت
-
پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی ہوگی،ترجمان محکمہ زراعت
-
پاکستان میں اسوقت فی کس سالانہ کے حساب سے عام افراد کو 8کلو گرام گوشت میسرہے،ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
کپاس کی کاشت اور پیداوار کا ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
سورج مکھی کا تیل امراض قلب سے بچاؤمیں معاون ہے ،ماہر زراعت
-
پنجاب میں بجلی پر چلنے والے7 ہزارٹیوب ویلزکوسولر سسٹم پرمنتقل کرنے کا فیصلہ
-
آم کے باغبانوں کو ڈائی بیک یا غذائی عناصر کی کمی کاشکار پودوں کو فوری ضروری کھادیں ڈالنے کی ہدایت
-
ملک میں یوریااور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
-
پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.