سیاسی و سماجی شخصیات کی عبدالعلیم خان سے خوشدامن کی وفات پرتعزیت

بدھ 6 ستمبر 2023 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2023ء) اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی خوشدامن کی وفات پر دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ان کی رہائشگاہ پر جسٹس (ر) تصدق جیلانی، جنرل (ر) افضل جنجوعہ، سابق وفاقی وزیر رانا تنویر ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کرنل (ر)ہاشم ڈوگر، چوہدری امین الحق ،عائشہ چوہدری ، سابق چیف سیکرٹری سندھ راجہ محمد عباس، صدر مسلم لیگ (ن)لاہور سیف الملوک کھوکھر ،سابق صوبائی وزرا ء چوہدری اخلاق حسین، میاں خالد محمود اور شعیب صدیقی نے ملاقات کرکے خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔