مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ہوشربا مہنگائی کا سبب ہے ، فائونڈر گروپ

منگل 12 ستمبر 2023 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2023ء) فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے کی پوری کوشش کرے رہی ہے اور حکومت ملک میں صنعتوں کیلئے اکتوبر میں نیا ٹیرف لائے گی صنعتی شعبہ کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کرنے کی کوشش کرے گی ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میںصنعتی شعبہ میں بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میںکمی ہورہی ہے جس سے حکومت کے برآمدی اہداف پورے نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں بھارت میں بجلی2.30روپے،بنگلہ دیش میں 2.25افغانستان میں11.70اور ایران میں 8.09روپے فی یونٹ جبکہ پاکستان میں55روپے فی یونٹ جبکہ کمرشل یونٹ کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے جس کے باعث پاکستان کے ہمسائیہ ممالک بیرونی مارکیٹوں میں پاکستان کی جگہ لے رہے ہیں ۔

اس لیے پاکستان میں صنعتی شعبہ کے بجلی کے بڑھتے ہوئے ٹیرف کو کم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور روڈ کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بجلی کے مہنگے معاہدوں سے جان چھڑائی جائے اور کالا باغ ڈیم سمیت ملک بھر میں مزید ڈیم بنائے جائیں تاکہ سستی اور وافر بجلی کا حصول ممکن ہوسکے اور قیمتی زرمبادلہ بھی بچ سکے۔