کراچی پولیس کارروائیاں،چرس اور گٹکا ماوافروشی میں ملوث 3مبینہ ملزمان گرفتار

اتوار 17 ستمبر 2023 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2023ء) شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چرس اور گٹکا ماوافروشی میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14کلوگٹکاماوا اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں اشرف ، شہریاراوربہادر علی شامل ہیں۔

دوسری جانب زمان ٹائون پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ڈکیت عمران کوساتھی عبدالمنان سمیت گرفتار کرکے 2 پسٹل اور2 موبائل فونز برآمدکرلیے۔گرفتار ملزمان کورنگی کوسٹ گارڈ کے قریب شہریوں سے لوٹ مارکرکے فرار ہورئے تھے کہ موقع پرپولیس پہنچ گئی جس پرملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکوزخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر تیسری کارروائی میں لانڈھی پولیس نے2مبینہ اسٹریٹ کریمنلز طاہر اور فیضان عرف فیضی کوپیٹرولنگ کے دوران لانڈھی نمبر۔4 سے مشکوک حالت میں کھڑے دیکھ کرگرفتارکرکے 2پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔گرفتارملزمان لانڈھی ۔4، کورنگی اور مرتضی چوک پر درجنوں وارداتیں کرچکے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :