عرفی جاوید نے کمائی میں کئی بالی ووڈ سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:43

عرفی جاوید نے کمائی میں کئی بالی ووڈ سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) منفرد اور بولڈ فیشن متعارف کرانے والی بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید کی حیران کن نیٹ ورتھ نے بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات کو مات دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی نیٹ ورتھ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید سوشل میڈیا پوسٹ سے کافی پیسہ کماتی ہیں اس حساب سے انکی کل مالیت 170 کروڑ روپے ہے،صرف یہی نہیں اس کے علاوہ وہ کئی رئیلٹی شوز میں بھی نظر آتی رہتی ہیں۔

عرفی جاوید کی آمدنی کا بڑا ذریعہ اشتہارات بھی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ اداکارہ کی ریلز اور تصویریں اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پروڈکٹ اسپانسر کرنے کیلئے بھاری رقم ملتی ہے۔ عرفی کی ماہانہ آمدنی اٹھارہ سے بیس کروڑ روپے تک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :