سوئی نادرن گیس پائپ لائینزکمپنی فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کی گیس چوری کیخلاف مہم میں مزید تیزی، چوروں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

جمعرات 21 ستمبر 2023 22:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2023ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائینزکمپنی فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کی گیس چوری کیخلاف مہم میں مزید تیزی۔جی ایم سوئی ناردرن گیس راشد عنایت کی سرپرستی میں تشکیل ٹیموں کو مختلف علاقوں میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون۔چک نمبر 46گ ب سکھیرا گوجرہ روڈ سمندری میں چوروں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب۔علاقہ میں ملزمان سعد اللہ ولد بوٹا اور دیگر گیس لاین سے غیر قانونی طور پہ جعلی پائپ اور فیک میٹر لگا کر گیس چوری کر رہے تھے۔

سوئی گیس چھاپہ مار ٹیموں نے موقع پہ پہنچ کر بروقت کارروائی کی اور غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے ملزمان کیخلاف تھانہ ترکھانہ تحصیل سمندری میں ایف آئی آر درج کی درخواست جمع کروا دی۔اس سے قبل تھانہ سٹی گوجرہ میں محکمہ پولیس کی طرف سے تا حال مجرمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور ملزمان کی پشت پناہی جاری ۔

(جاری ہے)

گیس چور بے لگام۔محکمہ پولیس کا سرکاری گیس چوری مہم میں عدم تعاون قانون کی بالا دستی پہ سوالیہ نشان ہے اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈان میں رکاوٹ۔

جی ایم راشد عنایت کا کہنا ہے کہ گیس چوری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے جبکہ دوسری طرف محکمہ پولیس کا رویہ افسوس ناک ہے۔ فیصل آباد سے اب تک اس مہم کی مد میں ڈیڑھ سو سے زائد غیر قانونی کنکشنز پر ایکشن لیا گیا اور لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔