ایران ، عبادت گاہ پرحملے کے الزام میں تاجک شہری کو سزائے موت

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:16

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) ایران کی ایک عدالت نے تاجکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو سزائے موت سنا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسے 13 اگست کو ایک شیعہ مزار پر مسلح حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس حملے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ملک کے جنوب میں صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز شہر میں احمد بن موسی الکاظم کے مزار پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس مزار کو "شاہ جراغ" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسی جگہ کو نشانہ بنانے والے حملے کے ایک سال سے بھی کم وقت کے بعد اس پر یہ دوسرا حملہ کیا گیا تھا۔ پرانے حملے کی ذمہ داری بعد میں داعش نے قبول کی تھی۔ حملے کے بعد 9 مشتبہ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔