پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا شادی کیلئے اٴْدھے پورپہنچ گئے، تصویری رپورٹ

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:21

پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا شادی کیلئے اٴْدھے پورپہنچ گئے، تصویری رپورٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور اٴْن کے پرانے دوست، عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈھا شادی کے لیے اپنے خاندان سمیت بھارتی شہر اٴْدھے پور پہنچ گئے ہیں۔پرینیتی اور راگھو چڈھا کو ادھے پور کے ایئر پورٹ پر علیحدہ علیحدہ شادی کے لیے آتے ہوئے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پربرائیڈ ٹو بی اور گروم ٹو بی کے چہرے کھلے کھلے خوش گوار اور ایئر پورٹ انتہائی خوبصورت انداز میں سجا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، پھولوں سے سجایا گیا اور جوڑے کی دیوہیکل تصویر بھی رکھی گئی ہے۔پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات تاج لیک پیلس اور دی لیلا پیلس میں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :