بھارتی اداکارہ دیپیکا کا بیٹا پہلی بارمنظرِعام پر

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے پہلی بار اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ اور اٴْن کے شوہر شعیب ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹو شیئر کی۔

(جاری ہے)

تصویر میں دیپیکا اور شعیب ابراہیم کو اپنے بیٹے روہان’ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی جوڑی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سب کے ساتھ ہمارے روہان کا تعارف کروا رہے ہیں، ہمیں دعاؤں میں شامل رکھیے گا ۔ دیپیکا کے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھ کر اٴْن کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں اور تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :