اکیس سالہ زینب قتل کیس میں ملزم نعمان خان کی ضمانت منظور

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) سیشن عدالت نے اکیس سالہ زینب کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم نعمان خان کی ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ملزم نعمان خان کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر لی ایڈیشنل سیشن جج نوید انجم سلیمی نے ضمانت پر سماعت کی عدالت نے مقدمہ مدعی کے منحرف ہونے پر ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نعمان خان کو غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا ، عدالت ملزم کی ضمانت منظور کرے یا بری کر دے تو اعتراض نہ ہو گا ، ملزم کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ 1603/23 درج ہے۔۔

متعلقہ عنوان :