جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کاجلاس ،تعلیمی، تحقیقی امور زیر غور لائے گئے

جامعہ اپنی بہتر سمت کی جانب رواں اور اپنی اصل حدف کو حاصل کرنے کے لئے علمی ، تحقیقی سرگرمیوں کے لئے کوشاں ہے،ڈاکٹر شفیق الرحمان

ہفتہ 23 ستمبر 2023 03:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا91واںاجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر،ڈین فیکلٹیز ، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی امور زیر غور لائے گئے۔

جس میںعلمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، شعبہ جات کی کارکردگی ، معیاری تعلیم کے فروغ ، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز ، ترقیاتی منصوبے اور مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے۔ جامعہ کے مالی معاملات حل طلب مسائل سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے۔ مختلف کمیٹیاں بنائیں گئی اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

جس کی روشنی میں مستقبل کے تعلیمی امور سمیت مختلف معاملات کو برو ئے کار لایا جائے گا۔

اجلاس سے جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اپنی بہتر سمت کی جانب رواں اور اپنی اصل حدف کو حاصل کرنے کے لئے علمی ، تحقیقی سرگرمیوں کے لئے کوشاں ہے۔ طلباء وطالبات اور اسکالرز کی صلاحیتوں کو نکارنے اورکارآمد ڈگری کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ طلبہ اپنے مستقبل کا تعین کرکے اپنی عملی زندگی میں کامیابی کے ساتھ قدم رکھ سکیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبہ کو دوران تعلیم اپنے مستقبل کے سمت کا تعین ہوسکے۔ تاکہ ڈگری کے حصول کے بعدانہیں کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جامعہ بلوچستان ایک قدیمی ، علمی درسگاہ ہے۔ جو نصب صدی سے درس و تدریس کے لئے کوشاں ہے۔ اور مختلف نشیب و فراز دیکھتے ہوئے یہ مادر علمی علم کے فروغ اور کار آمد انسانی وسائل کے پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔اور ہمیں اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم ، بہتر رہنمائی اور روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنی توانائیوں اور صلاحیتوں کو سرف کرنے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :