ایشین گیمز ، پاکستان نے مردوں کے بیڈمنٹن مقابلوں میں منگولیا اور چینی تائی پے کو ہرادیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023 13:53

ایشین گیمز ، پاکستان نے مردوں کے بیڈمنٹن مقابلوں میں منگولیا اور چینی ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) چین کے شہر ہانگچو میں جاری 19ویں ایشین گیمز، پاکستان نے مینز بیڈمنٹن گروپ ڈی کے ابتدائی میچز میں منگولیا اور چائنیز تائی پے کو 3-0کے اسکور سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہانگچو میں ہونے والے ایشین گیمز کیلئے چار بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو چین بھیجا ہے۔ خواتین کے زمرے میں ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ دریں اثنا عرفان سعید اور مراد علی کو مردوں کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔ اب، وہ کھلاڑی اپنی کھیل کی مہارت کو نکھارنے کے لئے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :