
آج کے جدید دور میں آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنا بہت اہم ،نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ راغب ہونا چاہیے ‘بلیغ الرحمن
ہفتہ 23 ستمبر 2023 20:03
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہر معاشرے میں کمیاں ہوتی ہے لیکن آپ ان کمیوں پر ہی توجہ کریں گے تو آپ پھر آگے نہیں بڑھ سکتے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ امجد ثاقب کی اخوت فائونڈیشن کی مثال سب کے سامنے ہے کہ وہ اربوں روپے اس معاشرے پر خرچ کر رہے ہیں اور کم وسیلہ لوگوں کو بغیر کسی ضمانت کے قرض حسنہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات بڑی متاثر کن ہے کہ 90۔99 فیصد لوگ یہ قرض واپس کرتے ہیں۔ یہ اس بات کی مثال ہے کہ معاشرے میں لوگوں میں احساس اور ذمہ داری موجود ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک پڑھا لکھا انسان تحقیق کرتا ہے اور سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتا ، آپ بھی تحقیق کریں اور پھر کسی چیز کے بارے میں رائے قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنا بہت اہم ہے اور نوجوانوں کو اس طرف زیادہ سے زیادہ راغب ہونا چاہیے تاکہ وہ دنیا میں کامیاب ہو سکیں۔ آئی ٹی تعلیم حاصل کرنے سے ان لائن روزگار کے ملتے ہیں۔ اخوت فانڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر پنجاب کے طلبہ و طالبات کے لیے گورنر ہائوس کے دروازے کھولنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا اس پروگرام کے تحت دس ہزار سے زائد کم وسیلیہ گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات کو مفت آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔ مزید ازاں ایک ویب پورٹل کا بھی اجرا بھی کیا جا رہا ہے جس سے تربیت حاصل کرنے والے طلباوطالبات کا مختلف اداروں میں ملازمت کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔اس موقع پر گورنر ہائوس لاہور میں اخوت اور دیگر پارٹنرز کے اشتراک سے ہزاروں طلبہ و طالبات کا آئی ٹی ٹریننگ ٹیسٹ بھی منعقد ہوا۔مزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
-
آرگینک خوراک ، مصنوعات ،جڑی بوٹیوں کو سی پیک کے زرعی منصوبوںمیں شامل کیا جائے، نجم مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.