ذ* نسل نو کو گمراہی سے بچانے کے لیے صاحب کردار علماء کی ضرورت ہے،مقررین

ہفتہ 23 ستمبر 2023 19:50

۱ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکزی جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر ’’حافظ الحدیث کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ’’حافظ الحدیث کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا امیر محمد شاہ بھوروی، شیخ الحدیث مفتی محمد ارشاد احمد حقانی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، مولانا محمد صدیق مصحفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی رحمة اللہ علیہ نے اسلام کے حقیقی خدوخال اجاگر کیے۔

آپ کی فقہی بصیرت، ملی غیرت اور روحانی عظمت تاریخ کا روشن باب ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، حضرت حافظ الحدیث رحمة اللہ علیہ کے حقیقی جانشین ہونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر تعلیماتِ اسلاف کا پرچم بلند رکھا۔ نسل نو کو گمراہی سے بچانے کے لیے صاحب کردار علماء کی ضرورت ہے۔ مستند مبلغین ہی صحت مند روحانی غذا کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

اخلاق حسنہ کے بغیر مثالی معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا۔ تقریب میں جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور کے فارغ التحصیل حفاظ کی دستار فضیلت کی گئی۔ کانفرنس میں مفتی محمد جاوید اقبال اجمیری سیالوی، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی، مفتی محمد زاہد نعمانی جلالی، قاری محمد اصغر علی جلالی، علامہ فرمان علی حیدری جلالی، علامہ محمد طلحہ احسن جلالی، صاحبزادہ محمد حسن ممتاز جلالی، مفتی محمد شاہد عمران جلالی، مولانا محمد عمر دراز جلالی، مولانا محمد وقار نقشبندی جلالی، ڈاکٹر محمد اظہر اللہ جلالی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، مفتی محمد صمصام مجددی، علامہ محمد حسنین جلالی، مولانا محمد عادل جلالی و دیگر نے شرکت کی۔۔