شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی بانی مملکت کے حوالے سے 93 کتابوں کی نمائش

لائبریری کے ذریعہ جاری کردہ کتابو ں کو زائرین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی،رپورٹ

اتوار 24 ستمبر 2023 13:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء) سعودی عرب کے بانی شاہ عبد العزیز کے نام سے مملکت میں قائم پبلک لائبریری نے مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے بانی سعودی ریاست کے حوالے سے لکھی گئی 93 کتابوں کی نمائش کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کتب کو زائرین کی طرف سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔لائبریری کے ذریعہ جاری کردہ کتابیں جو سب سے نمایاں ( 93) کتابوں کی نمائش کی گئی۔

ان میں سے بیشتر کتب شاہ عبد العزیزمرحوم کی سوانح حیات کے بارے میں لکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت کے قیام کی تاریخ اور آل سعود کی تاریخ کے بارے میں کتب کے علاوہ سعودی عرب کے بانی کے حوالے سے ایشیا اور یورپ میں لکھی گئی کتابوں کا ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔شاہ عبد العزیز پبلک لائبریری کی طرف سے جاری کردہ کتابوں میں کتاب الموحد شامل ہے جو بانی مملکت کے لیے ایک دستاویزی کتاب ہے۔

(جاری ہے)

اس میں مملکت کی تاریخ اور اس کے قدیم ورثے کا تذکرہ ہے۔ کتاب میں شاہ عبدالعزیز کی یادگار 232 تصاویر ہیں۔اس میں سعودی عرب کی عصری تاریخ اور شاہ عبد العزیز کی سوانح حیات، مختلف حالات اورمملکت کے قیام کے تاریخی مراحل کا ذکر ہے۔ اس کتاب میں شاہ عبد العزیز ال سعود کی مملکت کو متحد کرنے کی مساعی کا ذکر ہے۔کتاب میں ملک کی تعمیر اور اسے متحد کرنے، جزیرہ نما عرب میں سعودی ریاست کیقیام اور اس کے خطے پر اثرات کا تذکرہ ہے۔

دیدہ زیب طباعت اور پرکشش سرورق پر مشتمل کتاب کو Tomar Stensella Silveira نے ڈیزائن کیا اور یہ سوئٹزرلینڈ میں چھپی اور 262 صفحات پر مشتمل ہے۔نمائش میں شامل ایک کتاب کا عنوان الرعای الاجتماعی فی عہد المل عبد العزیز شاہ عبد العزیز کے دور میں معاشرتی ترقی دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں بانی سعودی عرب کے دور میں سعودی عرب کی معاشرتی بہبود اور معاشرتی یکجہتی سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :