حب سینٹرل جیل گڈانی کی چیف وارڈن کی مدت ملازمت پوری ہونے پرانکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اتوار 24 ستمبر 2023 14:10

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2023ء) حب سینٹرل جیل گڈانی کی چیف وارڈن محترمہ روبینہ قریشی اپنی 21 سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آج ریٹائرڈ ہوگئی ہیں، اس موقع پر سپرینڈینٹ جیل کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کوتعریفیں اسناد سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینٹرل جیل انتظامیہ کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اورخراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر روبینہ قریشی نے بتایا کہ آج خوشی کے ساتھ دکھ ہے کہ میں اپنے ساتھیوں سے جدا ہو رہی ہوں ،ہم نے ملازمت کے دوران بہت اچھا وقت گزرا ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا ۔اس تقریب میں جیل انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اور روبینہ قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :