کراچی،سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا، ویڈیو وائرل

ملزمان نے نقدی اور موبائل فون چھوڑ دیا سگریٹ کا کاٹن اٹھا کر فرار ہوگئے

اتوار 24 ستمبر 2023 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء) شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا، واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں سگریٹ کمپنی کا سیلز مین تیسری بار لٹ گیا ہے، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں دو ملزمان کو سیلزمین کی تلاشی کے بعد سگریٹ کا کارٹن لے کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان نے سیلز مین کی تلاشی لی، تلاش کے بعد ملزمان نے نقدی اور موبائل فون چھوڑ دیا اور سگریٹ کا کاٹن اٹھا کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :