طیاروں کا روانگی سے قبل ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا فیصلہ

منگل 26 ستمبر 2023 17:42

طیاروں کا روانگی سے قبل ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) طیاروں کا روانگی سے قبل ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا اس ضمن میںبارڈر ہیلتھ سروسز کا انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2015ء کے نکات پر عمل درآمد کے لیے ایئر پورٹس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں طیارے کا دستخط شدہ ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ روانگی سے قبل ایئر پورٹ آفس میں جمع کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیمار مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی ہو گا، ایئر لائن مجوزہ طریقہ کار کے مطابق طیارے کے فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ایئر لائن حکام ایئر پورٹ ہیلتھ آفیسر کو طیارے کے اچانک دورے کی سہولت فراہم کریں، ہیلتھ آفیسر پروازوں کی روانگی کے وقت خوراک اور سینیٹری کی صورتِ حال کا معائنہ کرنے کا مجاز ہو گا۔اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ایئر لائنز میڈیکل سرٹیفکیشن کے لیے محکمہ? صحت کو براہِ راست درخواست بھیجنا ہو گی، ایئر لائنز ڈی پورٹ ہوئے مسافروں کا ڈیٹا بارڈر ہیلتھ کے ساتھ شیئر کرے گا۔

متعلقہ عنوان :