ڈاکٹرندیم کا ڈریپ کوجعلی آن رجسٹرڈ اورسمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

بدھ 27 ستمبر 2023 17:59

ڈاکٹرندیم کا ڈریپ کوجعلی آن رجسٹرڈ اورسمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹرندیم نے ڈریپ کو جعلی آن رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ ایسی تمام ادویات کی سیل سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن فوری طور پر بند کی جائے۔

(جاری ہے)

ندیم جان نے کہاکہ ان رجسٹرڈ جعلی ادویات میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ مارکیٹ میں نگرانی کا دائرہ کار بڑھایا جائے ،جس میں ڈسٹری بیوٹر فارسی میڈیکل سٹور اور ہول سیل بازار شامل ہیں ۔ندیم جان نے کہاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :