قومی کونسل منظوری زرعی تعلیم کے معائنہ کمیٹی و فد کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ

بدھ 27 ستمبر 2023 22:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) قومی کونسل برائے منظوری زرعی تعلیم کے معائنہ کمیٹی کے وفدنے بدھ کے روزپیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا اور زرعی اقتصادیات، جنگلات، باغبانی، انسانی غذائیت اور اور سیڈسائنس و ٹیکنالوجی کے ڈگری پروگرامزکا جائزہ لیا کمیٹی ممبران کے دورے کا بنیادی مقصد کوالٹی ایشورنس کے قابل قبول معیارات کو پورا کرنے ، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر نا ہے ور ڈگری پروگرامز کی درجہ بندی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے انفراسٹریکچر ، تدریسی وسائل اور سہولیات کی فراہمی تاکہ ملکی اور عالمی سطح پر زراعت کے اہداف حاصل ہو سکیں کمیٹی ممبران نے متعلقہ شعبوں کا دورہ بھی کیا جس میں مختلف لیبز، لائبریری اور کلاس رومز، ریسرچ ایریا کے علاوہ تدریس و تحقیق سے وابستہ تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا وفد نے فیکلٹی کے ساتھ ساتھ طالب علموں سے بھی ملاقات کی کمیٹی سینئر پروفیسرز پر مشتمل تھی جن میں پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن، چیئرمین قومی کونسل براے منظوری زرعی تعلیم بطور کنوینر، ڈاکٹر عبدالحئی قریشی سابق ڈائریکٹر ایگریکلچرل اکنامکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی شعبہ جنگلات اور جنگلی حیات کے انتظام یونیورسٹی آف ہری پور، پروفیسر ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، ڈاکٹر شناور وسیم علی ایسوسی ایٹ پروفیسر وچیئرمین شعبہ فوڈ سائنسز یونیورسٹی آف پنجاب لاہور، پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد قیوم خان ڈین فیکلٹی آف سائنسز یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے بطور ممبر ایرڈ یونیورسٹی کا دورہ کیاڈاکٹر عبدالغفار، سیکرٹری قومی کونسل براے منظوری زرعی تعلیم و سابق سی ایس اواینیمل سائنسز انسٹی ٹیوٹ این اے آر سی اور ڈاکٹر سہیل یوسف ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنسز قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے بطور ممبر اینیمل سائنسز اور انوائرمنٹل سائنسز ڈگری پروگراموں کا پری ایکریڈیشنِ زیرو وزٹ کیا اس موقع پریونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم اور ڈاریکٹر کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر محمد اعظم خان نے یونیورسٹی میں حالیہ پیش رفت بریفنگ دی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان، ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول نے یونیورسٹی کا مختصر تعارف پیش کیا اور نمایاں کارناموں کو بھی پیش کیا ڈاکٹر عبدالغفار، سیکرٹری قومی کونسل براے منظوری زرعی تعلیم کی سابقہ سفارشات کے ساتھ ایکریڈیشن کے معیارات اور ناقص معیار کے علاوہ ایکریڈیشن کی اہمیت بارے میں بتایادورے کے اختتامی سیشن میںماہرین نے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلر کے ساتھ اپنے مشاہدات کا تبادلہ کیا اور یقین دلایا کہ کمیٹی کی طرف سے دی گئی سفارشات کو تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور گریجویٹس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔