سعودی عرب ، جدہ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح

جمعرات 28 ستمبر 2023 10:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) امریکا کے پرتعیش سپورٹس کاریں بنانے والے گروپ لوسیڈ کے سعودی عرب میں پہلے کار ساز پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق برقی کارساز لوسیڈ گروپ نےسعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں کاریں تیار کرنے کے پہلے پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لوسیڈ گروپ ،لوسیڈ ایئر کے ساتھ اس وقت لگژری الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور تجربے کے نئے معیار قائم کررہا ہے اور اس نے 2023ء میں عالمی لگژری کار ایوارڈ جیتا ۔لوسیڈ گروپ کے مطابق اس کے دوسرے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ (اے ایم پی-2) اور پہلے بین الاقوامی پلانٹ کی حیثیت سے یہ سعودی عرب کے لیے شاندار الیکٹرک گاڑیاں تیار اور دیگر مارکیٹوں میں بھی برآمد کرے گا۔