سرگودھا میں سکول ٹیچر کے قتل کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری کو 12 سال بعد پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعرات 28 ستمبر 2023 12:34

سرگودھا میں سکول ٹیچر کے قتل کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری کو 12 سال بعد ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) سرگودھا میں سکول ٹیچر کے قتل کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری کو 12 سال بعد پولیس نے گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے قصبہ شاہ نکڈر کے چک 169 شمالی میں تنویر اور سکول ٹیچر صبغت اللہ کے درمیان تنازعہ چلا آرہا تھا جس رنجش میں تنویر نے 12 سال قبل 2011ئ میں فائرنگ کر کے سکول ٹیچر صبغت اللہ کو قتل کر دیا تو تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مقتول سکول ٹیچر کے بھائی اسلم کی رپورٹ پر ملزم تنویر کے خلاف مقدمہ قتل زیر دفعہ 302 ت پ درج کر لیا تھا۔ مگر اس دوران ملزم تنویر کے فرار ہوجانے پر اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔گزشتہ روز پولیس 12 سال بعد ایک گھر چھاپہ مار کر روپوش مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :