آشوب چشم کی وباء نے بھکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیناشروع کر دیا ،کے27 متاثرہ افراد ہسپتال پہنچ گئے

جمعرات 28 ستمبر 2023 15:05

آشوب چشم کی وباء نے بھکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیناشروع کر دیا ،کے27 متاثرہ ..
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح آشوب چشم کی وباء نے بھکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیناشروع کر دیا ، آشوب چشم کے27 متاثرہ افراد ڈی ایچ کیو بھکر پہنچ گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ وباء تیزی کے ساتھ پھیلنے کا خدشہ ہے ، شہری احتیاط برتیں ۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ اسپتال میں آئی اسپشلسٹ سمیت 5 فزیشن تعنیات کر دیے گئے ہیں اور تمام تر طبی انتظامات مکمل ہیں، آنکھوں کی بیماری میں استعمال ہونے والی ادویات کی موجودگی کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق خان نے بتایا کہہ ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز ، فارمیسی ائی سرجنز کے ہسپتالوں کی انسپیکشن جاری ہے ممنوعہ انجکشن avastin کی مارکیٹ میں پابندی لازم ہوگی،ڈرگ انسپکڑز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروئی ہوگی۔

\378

متعلقہ عنوان :