کویت اور سعودی عرب کے درمیان جلد تیز رفتار ٹرین چلے گی
سعودی عرب نے پڑوسی ملک کے ساتھ ریل رابطے کی منظوری دے دی‘ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ اور روابط کو فروغ ملے گا
ساجد علی جمعرات 28 ستمبر 2023 16:29
(جاری ہے)
کویت کی جانب سے کہا گیا کہ اس منصوبے کا خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے چھ ممالک کو جوڑنے کے لیے جاری ایک اور ریل منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ منصوبہ سعودی عرب اور کویت کو ریاض اور کویت سٹی کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین سروس کے ذریعے منسلک کرے گا، اس پراجیکٹ پر کنسلٹنسی اسٹڈیز کے نفاذ میں چھ ماہ لگیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب اور کویت کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، 2018ء میں دونوں ممالک نے ایک رابطہ کونسل قائم کی جس کا مقصد ان کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا، جون 2021ء میں کویتی ولی عہد شہزادہ مشعال الاحمد الصباح نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جو کہ مہینوں قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، دورے کے دوران کویتی رہنما نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جب کہ دسمبر 2021ء میں شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی دورے کے ایک حصے کے طور پر کویت کا دورہ کیا، جو سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی سی سی سربراہی اجلاس سے قبل عمان، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین بھی گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفاہ آپریشن جاری رہا تواسرائیل کیساتھ امن معاہدہ منسوخ کرسکتے،مصر
-
غزہ سے متعلق مذاکرات میں خلا کو ختم کرنا اب بھی ممکن ہے، امریکا
-
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر
-
اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
-
کویت کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیرخارجہ
-
اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکڑے ٹکڑے کردیا
-
نیتن یاہو رجیم کے حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں سے بدترین سلوک کا انکشاف
-
ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، حماس
-
شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.