ڑ*انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میںجمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مضبوط

جمعرات 28 ستمبر 2023 21:10

* کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2023ء) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میںجمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مضبوط رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.01روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر288.75روپے سے گھٹ کر287.74روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر1.12روپے تک سستا ہوا تھا تاہم بعد ازاں1.01پیسے کمی پر بند ہوا۔

اسی طرح فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2روپے کی کمی سے ڈالر کی قدر290روپے سے کم ہو کر288روپے رہ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر307روپے سے گھٹ کر 306روپے ہو گئی جبکہ4روپے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قدر357روپے سے گھٹ کر353روپے رہ گئی

متعلقہ عنوان :