انوشکا شرما کی ایک بار پھر حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم

ہفتہ 30 ستمبر 2023 18:58

انوشکا شرما کی ایک بار پھر حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی ایک بار پھر حاملہ ہونے کی خبریں گردش کر نے لگیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے، اٴْنہیں حال ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ انوشکا شرما نہ تو ویرات کوہلی کے میچوں میں شرکت کر رہی ہیں اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے عوامی سطح پر بھی سامنے نہیں آئی ہیں جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ دوسری بار حاملہ ہیں اور وہ پچھلی بار کی طرح باضابطہ طور پر بعد میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کریں گی۔

متعلقہ عنوان :