براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں، ایک ہی اختلاف ہے،نگران وزیر داخلہ

ہفتہ 30 ستمبر 2023 21:29

براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں، ایک ہی اختلاف ہے،نگران وزیر داخلہ
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں بس ایک ہی اختلاف ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 6 دہشتگرد تنظیمیں ہیں، ان میں سے ایک کا سربراہ براہمداغ بگٹی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کی براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں ہے، بس ایک ہی اختلاف ہے کہ وہ پاکستان توڑنا چاہتا ہے جبکہ میں پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں۔