بھارتی نژادبرطانوی وزیرداخلہ کا برٹش پاکستانیوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار

ہفتہ 30 ستمبر 2023 21:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) برطانیہ کی بھارتی نڑاد وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کا پاکستان مخالف رویہ کھل کر سامنے آگیا تاہم میڈیا ریگولیٹر نے ان کے برٹش پاکستانیوں سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر نے وزیرِ داخلہ کے گرومنگ گینگ سے متعلق دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویلا بریورمین نے غلط اور بے بنیاد دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ میں تقریباً تمام گرومنگ گینگز برٹش پاکستانی چلاتے ہیں۔میڈیا ریگولیٹر نے کہا کہ بریورمین کا یہ بیان غلط ہے کیونکہ برطانوی وزارت داخلہ کی اپنی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گرومنگ گینگز کے بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔