امید کی گھنٹی سے رجوع کرنے والے ایک اور سائل کا مسئلہ حل کردیا

ہفتہ 30 ستمبر 2023 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2023ء) گورنر سندھ نے امید کی گھنٹی سے رجوع کرنے والے ایک اور سائل کا مسئلہ حل کردیا۔جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عمر کوٹ کے رہائشی کا با اثر افراد کی جانب سے بند کرایا جانے والا شورم بحال کروا دیا،عمر کوٹ کے رہائشی بشارت نے امید کی گھنٹی پر آکر شوروم زبردستی بند کروائے جانے کی شکایت کی تھی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاوس کے متعلقہ عملے نے ایس ایس پی سے رابطہ کرکے متاثرہ شخص بشارت کا کاروبار بحال کرا دیا جس پر متاثرہ شخص نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان سے دادرسی کی بڑی امید تھی جو کہ پوری ہوئی۔

متعلقہ عنوان :