کھوئی رٹہ ایکسپریس فیڈر شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا

اتوار 1 اکتوبر 2023 14:40

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2023ء) کھوئی رٹہ ایکسپریس فیڈر شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے شہری کئی قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے بظاہر شہریوں کی سہولت کے لیے ایکسپریس فیڈر کے نام پر شہر کی بجلی کو الگ کیا گیا لیکن ایکسپریس فیڈر اُلٹا شہریوں کے لیے مصیبت بن گیا موسم خراب ہو یا ٹھیک آئے روز فیڈر کی بار بار ٹرپنگ سے کئی ٹرانسفارمر خراب ہو جاتے ہیں کئی قیمتی برقی اشیاء جل جاتی ہیں لیکن نہ محکمہ برقیات کو کوئی پراہ ہے اور نہ واپڈا کی صحت پر کوئی اثر ہے عوام جائے بھاڑ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسپریس فیڈر سے پہلے جو فیڈر تھا اس پر بجلی قدرے بہتر تھی لیکن جب سے شہر کو ایکسپریس فیڈر پر منتقل کیا گیا ہے شہریوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے ذرا سی ہوا چلتے ہی فیڈر ٹرپ کر جاتا ہے پھر پوری پورا رات بجلی بند رہتی ہے باقی تمام فیڈرز چل رہے ہوتے ہیں لیکن شہر کی بجلی بند ہوتی ہے عوام کس سے شکایت کریں شہریوں نے کہا کہ اگر واپڈا اور محکمہ برقیات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ہم کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :