عراق اور چین کے مابین سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے انٹری ویزا سے استثنیٰ کے معاہدے کی منظوری

پیر 2 اکتوبر 2023 21:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) عراقی قومی اسمبلی نے چین کے ساتھ سفارتی اور سروس پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے انٹری ویزا سے استثنیٰ کے معاہدے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق معاہدے کے مسودے پر چین اور عراق نے 6 جون 2022 کو باضابطہ طور پر دستخط کیے تھے۔ 25 اپریل2023 کو عراقی وزیر اعظم سوڈانی نے اسی دن ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں معاہدے کے مسودے کی باضابطہ منظوری دی اور اسے ووٹنگ کے لیے عراقی قومی اسمبلی میں پیش کیا۔