شہبازشریف کی ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

ہفتہ 7 اکتوبر 2023 21:41

شہبازشریف کی ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2023ء) سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بحریہ پاکستان کی مسلح افواج کا ایک طاقتور اور اہم حصہ ہے جس کا شاندار ماضی اور تابناک مستقبل ہے ،دعا ہے کہ ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ مزید مضبوط ہو، ان شا اللہ اس کی پیشہ ورانہ قابلیت میں مزید اضافہ ہو گا۔شہباز شریف نے پاک بحریہ اور ملک کے لئے خدمات پر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو خراج تحسین پیش کیا۔