وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم ممبران کے دورہ لورالائی،کمشنر آ فس میں سرکاری محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران کا اجلاس

پیر 9 اکتوبر 2023 20:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2023ء) وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے ممبران محمد صدیق مندوخیل اور محمد زمان کے دورے لورالائی کے دوران کمشنر آ فس میں سرکاری محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز ، ،سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو سید جہانگیر شاہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی معصوم خان لونی،ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر محمد رفیق ،ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر ملک امان کدیزئی ،سنیئر ڈاکٹر محمد سلام ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد کامران ، ڈی ایچ او موسیٰ خیل محمد انور شبوزئی ایجوکیشن آفیسر بہادر خان ناصر،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مہراللہ جوگیزئی،سمیت دیگر آ فسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاہ سے بات چیت کرتے ہوئے محمد صدیق مندوخیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ہم یہاں آ ئے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جائے اور اس میں بہتری لائی جائے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہے اور اس کے لئے کروڑ وں روپے کا بجٹ دیا جارہا ہے سب سے زیادہ رقم محکمہ تعلیم اور صحت پر خرچ ہو رہا ہے کیونکہ یہی دو شعبے سب سے اہم ہیں انہوں نیکہاکہ کسی کو بھی حکومتی وسائل کے ضیاع کی اجازت نہیں دیں گے جس منصوبہ میں بھی کوتاہی پائی گئی تو زمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گے انہوں نے کہاکہ جب آ فسران ویزٹ کریں گے تو بہتری آ ئے گی اس لئے فیلڈ کی ویزٹ بڑھائیں اجلاس میں ہر ضلع میں سکولوں اور صحت کے مراکز میں سٹاف کی تعداد فعال اور غیر فعال کے علاوہ غیر حاضری پر تنخواہوں کی کٹوتی بارے تفصیلات بتائیں گئیں جس میں سٹاف کی کمی اور بلڈنگ نہ ہونے کی وجوہات عرض کی گئیں۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر روڈ سی اینڈ ڈبلیو جہانگیر شاہ بتایا لورالائی سنجاوی روڈ ،موسی تا کنگری ،اندڑپوڑ، نظام آ باد ٹو منزکی روڈ دیگر لینک سڑکوں اور سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ مختار خان نے بورڈنگ گرلز سکول ،سنٹرل جیل ،گرلز کالج دکی سمیت اہم اور بڑے ان گونگ منصوبوں کے بریفننگ دی انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام نئے سکیمات پر پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ نئے کاموں کو شروع نہیں کیا گیا ہے۔