تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹرز کی ہڑتال

او پی ڈی بند37چک سمیت دور دراز علاقوں سے آئے مریض ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے

منگل 10 اکتوبر 2023 20:29

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2023ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹرز کی ہڑتال او پی ڈی بند37چک سمیت دور دراز علاقوں سے آئے مریض ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے نے مریضوں کو آؤٹ ڈور میڈیکل سروسز بند کردی ہسپتال کی او پی ڈی بندہونے سے 37چک سمیت دور دراز علاقوں سے آئے مریض ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پتوکی کے ڈاکٹروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی او پی ڈی بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کے ایم ایس کی جانب سے غنڈوں کی مدد سے ڈاکٹروں پر جان لیواحملہ کروانے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈی سی قصور فوری طورپر ایم ایس بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور کو 24گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کریں مطالبہ پورا ہونے تک ہسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی ایم ایس پتوکی ڈاکٹر فیصل نزیر نے سینئر صحافی محمد نوید بھٹی کو بتایا کہ گائینی وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کھلی ہوئی ہیں ہسپتال آنے والے مریضوں کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔